Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سنہرے تلنگانہ کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے ملازمین کا تعاون ناگزیر

سنہرے تلنگانہ کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے ملازمین کا تعاون ناگزیر

ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد کے دفتر کیلئے 1000 ہز ار گز اراضی فراہم کی جائیگی ۔ محمود علی کا خطاب
حیدرآباد۔25اکٹوبر(سیاست نیوز) سرکاری ملازمین کے تعاون کے بغیر سنہری تلنگانہ کا خوا ب شرمندہ تعبیر نہیںہوسکتا۔حکومت کی فلاحی اسکیمات کو روبعمل لانے اور عوام تک پہنچانے میں سرکاری ملازمین کا سرگرم رول ضروری ہے۔حکومت عوام کے ساتھ سرکاری ملازمین کی خوشحالی کیلئے سنجیدہ ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمودعلی نے ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد 70ویں یوم تاسیس تقریب سے خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔ چیرمن قانون ساز کونسل سوامی گوڑ‘ مئیر حیدرآباد بی رام موہن‘ ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین‘ اعزازی صدر ٹی این جی اوز دیوی پرساد‘ صدر کے رویندر ریڈی‘جنرل سکریٹری راجند رریڈی کے علاوہ اضلاع میںسرگرم  ٹی این جی اوز رذمہ داران نے شرکت کی۔ تیسری مرتبہ ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد کے صدر کی حیثیت سے منتخب ہونے والے ایس ایم حسینی مجیب کو حلف بھی دلایاگیا اور مختلف تنظیمو ںکی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ جناب محمدمحمودعلی نے کہاکہ اقتدار میں آنے کے بعد بلاوقفہ برقی کی سربراہی کے بعد سرکاری ملازمین کیلئے فٹمنٹ کی اجرائی کاحکومت کی جانب اعلان کیاگیا۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت سرکاری ملازمین کو پی آر سی اور ہلت کارڈ کی فراہمی کریگی ۔ انہوں نے کہاکہ تنخواہوں میںاضافہ کے ذریعہ حکومت نے ملازمین کے حوصلوں کو تقویت پہنچانے کاکام کیاہے۔ جناب محمد محمودعلی نے ٹی این جی اوز کے ستر سال کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد دفتر کیلئے ایک ہزار گز اراضی فراہم کرنے کاوعدہ کیا۔سوامی گوڑ نے کہاکہ پہلے جب ہم پی آ رسی کیلئے احتجاج کرتے تھے تب کی حکومتیں تین سے ساڑھے تین سو روپئے کا اضافہ ہی کرتی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹی این جی اوز ہمیشہ سرکاری ملازمین کی خوشحالی کیلئے حکمرانوں کو گھیرائوکرنے سے بھی گریز نہیںکیا۔ انہوں نے کہاکہ آج خوشی کی بات ہے کہ سرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کی جدوجہد کرنے والی تنظیم ٹی این جی اوز کی یوم تاسیس تقریب پر حکمران جماعت کے سرکردہ نمائندے موجود ہیں۔ بلامقابلہ نو منتخب صدر ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد ایس ایم حسینی مجیب نے تمام مہمانو ں کاشکریہ ادا کیا۔ انہو ں نے کہاکہ سنہری تلنگانہ ریاست کی تشکیل کیلئے سرکاری ملازمین دو سے چار گھنٹے اضافہ خدمات انجام دینے تیار ہیں۔ انہوںنے ہلت کارڈ او رسرکاری ملازمین کو درپیش دیگر مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کا بھی حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT