Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سنہرے تلنگانہ کے خواب کی جلد تعبیر

سنہرے تلنگانہ کے خواب کی جلد تعبیر

ضلع جگتیال کے کلکٹریٹ ، پولیس آفس کا افتتاح،ڈپٹی چیف منسٹرمحمودعلی کا خطاب

حیدرآباد 11 اکٹوبر (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے ضلع جگتیال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی قیادت میں سنہرے تلنگانہ کا خواب یقینا پورا ہوگا۔ رکن اسمبلی جگتیال و ڈپٹی فلور لیڈر جی جیون ریڈی کی صدارت میں جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ رکن پارلیمنٹ نظام آباد کویتا نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ جناب محمود علی نے ضلع کلکٹریٹ کی عمارت کا افتتاح انجام دیا جس کے بعد نئے ضلع کلکٹر مسٹر شرت نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ اس کے علاوہ اُنھوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس کا بھی افتتاح انجام دیا اور نئے ایس پی کی حیثیت سے اننت شرما نے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا۔ بعدازاں جناب محمود علی نے ایس پی کیمپ آفس کا بھی افتتاح انجام دیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہاکہ انتظامیہ کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے اور ریاست کی خوشحالی کو یقینی بنانے کے مقصد سے چھوٹے اضلاع کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT