Sunday , July 23 2017
Home / ہندوستان / سنیل لامبا اسرائیل کے ساتھ دفاع ، صیانت پر تبادلہ خیال کریں گے

سنیل لامبا اسرائیل کے ساتھ دفاع ، صیانت پر تبادلہ خیال کریں گے

نئی دہلی 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بحریہ کے سربراہ سنیل لامبا آئندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کریں گے تاکہ کئی مسائل پر جن کا تعلق دفاع اور صیانت سے ہو، افواج کے تینوں شعبوں کے صدور کے ساتھ تبادلہ خیال کرسکیں۔ لامبا کا دورہ 12 تا 15 جون ہوگا جبکہ وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ماہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے ہیں۔ فوج کے تینوں شعبوں کے سربراہوں سے تبادلہ خیال کے علاوہ توقع ہے کہ سنیل لامبا وزیر دفاع اسرائیل اویگ ڈور لیور میان سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اسرائیل ہندوستان کو اسلحہ سربراہ کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ بحریہ کے سربراہ جو اسٹاف کمیٹی کے سربراہوں کے صدرنشین بھی ہیں، کل کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل اور ہندوستان گہرے دفاعی تعلقات رکھتے ہیں اور دونوں ممالک باہم تحریروں کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں۔ تاہم انھوں نے اپنے دورے کی تفصیلات کا انکشاف کرنے سے انکار کردیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT