Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / سنیل نارائن کے بولنگ ایکشن پرپھر اعتراض

سنیل نارائن کے بولنگ ایکشن پرپھر اعتراض

پالی کیلے۔9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے مایا ناز آف اسپنر سنیل نارائن کا بولنگ ایکشن سری لنکا کے خلاف تیسرے ونڈے میچ کے دوران ایک مرتبہ پھر مشکوک قرار دے دیا گیا۔ سنیل  نے سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں 7.3  اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے 24 رنز دیئے تھے جبکہ بارش سے متاثرہ میچ کو سری لنکا نے ڈک ورتھ لوئس نظام کے تحت 19 رنز سے جیت لیا تھا۔ میچ انتظامیہ نے سنیل  کے بولنگ کے ایکشن پر اپنے خدشات ویسٹ انڈیز ٹیم حکام کے حوالے کردیئے ہیں۔ قوانین کے مطابق سنیل نارائن کو 14 دن کے اندر اپنے ایکشن کا معائنہکروانا ہوگا اور اس کے نتائج آنے تک انھیں بولنگ کی اجازت ہوگی۔ سنیل  کے بولنگ ایکشن کو پہلی مرتبہ بین الاقوامی کرکٹ میں مشکوک قرار دیا گیا ہے، اس سے قبل 2014 میں ان کے بولنگ ایکشن کو چمپیئنز لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) میں دو مرتبہ مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ان کے ایکشن کی جانچ ہوئی تھی۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڑ نے سنیل نارائن کو آئی سی سی کی جانب سے اہل قرار دیئے جانے کے باوجود ایکشن کی بہتری اور کرکٹ میں باقاعدہ واپسی کی خاطر ورلڈکپ 2015 اور ہندوستان کے دورے سمیت دیگر بین الاقوامی مقابلوں کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا تھا اور سنیل  نے اپنے ایکشن کو عبوری وقت میں تبدیل کیا تھا لیکن انھیں یہ کہہ کر منتخب نہیں کیا گیا تھا کہ پوری تیاری کے بغیر واپسی پائیدار نہیں ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT