Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سنیل نارائن کے بولنگ ایکشن کو آئی سی سی کی منظوری

سنیل نارائن کے بولنگ ایکشن کو آئی سی سی کی منظوری

دبئی۔ 8 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر سنیل نارائن کے بولنگ ایکشن کی جانچ اور اصلاحی اقدامات کے بعد منظوری دیدی جس کے ساتھ ہی اب وہ قومی و بین الاقوامی کرکٹ کھیلوں کا دوبارہ آغاز کرسکتے ہیں۔ سنیل کے بولنگ ایکشن کو انڈین پریمیر لیگ کے آغاز سے دو دن قبل منظوری کے نتیجہ میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کو بھی تقویت حاصل ہوگئی ہے ۔ آئی سی سی نے توثیق کی کہ سنیل نارائن کا بولنگ ایکشن جائز و قانونی ہے ۔ ان کے ایکشن کی دوبارہ جانچ سے پتہ چلا کہ گیند پھینکتے وقت ان کی کہنی موڑنے کی حد آئی سی سی بولنگ ضابطہ کے مطابق 15 ڈگری کی قابل قبول سطح کے تحت ہے ۔ تاہم امپائرس کو یہ آزادی بھی دی گئی ہیکہ مستقبل میں نارائن کے ایکشن پر کوئی شبہ محسوس ہونے پر آئی سی سی سے اس کی شکایت کی جاسکتی ہے ۔ نارائن کے بولنگ ایکشن کی دوبارہ جانچ 28 مرچ کو چینائی کی سری رمچندرا یونیورسٹی میں کی گئی ۔ واضح رہے کہ 7 نومبر 2015  کو پالے کیلی میں سری لنکا کے خلاف ویسٹ انڈیز کے ایک روزہ میچ کے دوران نارائن کے بولنگ ایکشن کی شکایت کی گئی تھی جس کے بعد ان کے کھیل پر امتناع عائد کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT