Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / سن رائزرس نے حیدرآبادی شائقین کو مایوس کیا ، کولکتہ فاتح

سن رائزرس نے حیدرآبادی شائقین کو مایوس کیا ، کولکتہ فاتح

حیدرآباد۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سن رائزرس حیدرآباد کا اپنے گھریلو میدان راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم اوپل پر ناکامیوں کا سلسلہ رواں سیزن بھی جاری ہے، جیسا کہ آج یہاں کولکتہ کے خلاف کھیلے گئے مقابلے میں ڈیوڈ وارنر کی زیرقیادت میزبان ٹیم کو 8 وکٹوں کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ کامیابی کیلئے 143 رنز کے تعاقب میں گوتم گمبھیر کی 60 گیندوں میں 13 چوکوں اور ایک چھکے پر مشتمل 90 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کی بدولت مہمان ٹیم نے 146/2 کے ذریعہ 18.2 اوورس میں ہی کامیابی حاصل کرلی۔ حیدرآباد کیلئے مستفیض الرحمن نے 29 اور آشیش ریڈی نے 14 رنز کے عوض فی کس ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ناقص شروعات کے بعد ایان مورگن کی نصف سنچری کی بدولت 142/7 رنز بنائے۔مورگن نے 43 گیندوں میں 3 چوکے اور 2 چھکوں کے ہمراہ 51 رنز بنائے۔ نمن اوجھا نے 28 گیندوں میں 37 رنز اسکور کئے۔ اوپنرس وارنر (13)، شکھر دھون (6) اور نمبر 3 پر ہینرکس (6)  نے ٹیم کو بہتر شروعات فراہم نہیں کی۔ کولکتہ کیلئے اومیش یادو نے 28 رنز کے عوض 3 وکٹس اور مرنی مُرکل  نے 2 وکٹس حاصل کرتے ہوئے ٹاپ آرڈر کو تباہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT