Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / سن رائزرس کے سرن کو جرمانہ

سن رائزرس کے سرن کو جرمانہ

حیدرآباد ، 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سن رائزرس حیدرآباد کے لیفٹ آرم پیسر بریندر سرن کو ممبئی انڈینس کے خلاف گزشتہ شب یہاں منعقدہ میچ کے دوران نامناسب برتاؤ کی پاداش میں اُن کی میچ فیس کا 10 فی صد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ میچ ریفری جواگل سریناتھ نے سرن کے رویہ کو کھیل کے جذبہ کے مغائر پایا۔ سرن نے لیول 1 کی لغزش (کھلاڑیوں اور ٹیم کے عہدیداروں کیلئے آئی پی ایل ضابطۂ اخلاق کا آرٹیکل 2.1.7) کا اعتراف کرتے ہوئے جرمانہ کو قبول کرلیا۔ آئی پی ایل ضابطہ کی لیول 1 کی کوئی بھی قواعد شکنی کیلئے میچ ریفری کا فیصلہ قطعی اور لازم ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT