Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / سن رائیزرس حیدرآباد کی آئی پی ایل میں پہلی کامیابی

سن رائیزرس حیدرآباد کی آئی پی ایل میں پہلی کامیابی

حیدرآباد ۔ 18 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کپتان ڈیوڈ وارنر کے 90ناٹ آؤٹ کی بدولت سن رائیزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل کے مقابلے میں ممبئی انڈینس کو 7 وکٹس سے ہرادیا ۔ ممبئی انڈینس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امباٹی رائیڈو 54 اور کے پانڈیا 49* کی مدد سے 142/6 رنز بنائے ۔ بریندر سرن نے 28ر نز دیکر 3 وکٹس لئے ۔ اس کے جواب میں سن رائیزرس حیدرآباد نے 17.3 اوورس میں 145/3 رنز بناتے ہوئے آئی پی ایل سیزن 9 کی پہلی کامیابی درج کرائی ۔ ٹم ساؤتھی نے 24 رنز دیکر 3 وکٹ حاصل کئے ۔ حیدرآباد کے شکھر دھون صرف 2 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ ایم ہنریکس نے 20ر نز بنائے ۔ اس کے علاوہ دیپک ہوڈا 17 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ مین آف دی میچ وارنر نے 59 گیندوں میں 7 چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے 90 رنز بنائے ۔

TOPPOPULARRECENT