Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سن سٹی حادثہ طالب علم ہلاک

سن سٹی حادثہ طالب علم ہلاک

حیدرآباد /15 فروری ( سیاست نیوز ) سن سٹی ٹیپو خان بریج کے قریب پیش آئے ایک المناک ایک سڑک حادثہ میں انٹرمیڈیٹ طالب علم برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب 21 سالہ محمد بلال ساکن فلک نما اپنے دو دوستوں عمران اور یعقوب کے ہمراہ ایکٹیوا گاڑی پر شاداں ہاسپٹل معین آباد پہونچکر وہاں پر ایک مریض کی عیادت کی اور بعد ازاں اپنے مکان واپس لوٹ رہے تھے کہ ٹیپو خان بریج کے قریب وہ حادثہ کا شکار ہوگئے ۔ انسپکٹر گولکنڈہ مسٹر خلیل پاشاہ نے بتایا کہ تینوں نوجوان ایک ہی گاڑی پر سوار تھے اور عمران نامی نوجوان ایکٹیوا گاڑی چلا رہا تھا جبکہ محمد بلال بیچ میں بیٹھا ہوا تھا اور یعقوب پیچھی نشست پر سوار تھا کہ اسی دوران تیز رفتار لاری اوور ٹیک کرنے کے سبب عمران نے گاڑی کا توازن کھودیا اور وہ نیچے گر پڑے اس حادثہ میں محمد بلال کا سر ڈیوائڈر سے جا ٹکرایا اور وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT