Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / سوئس اوپن:راجر فیڈرر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی

سوئس اوپن:راجر فیڈرر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی

میونخ ۔ 31 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاپ سیڈ راجر فیڈرر نے سوئس اوپن کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاجہاں ان کا مقابلہ امریکہ کے جیک سوک سے ہوگا۔بیزل سوئٹزرلینڈ کے انڈور ٹینس میں ہونے والے سیمی فائنل میں راجرفیڈرر ہوم گراؤنڈ اور ہوم گراؤنڈ کے سامنے کافی پر اعتماد نظر آئے ۔کوارٹر میں ان کا سامنا بیلجیئم کا ڈیوڈ گوفن سے تھا۔ فیڈرر نے مخالف کھلاڑی کو جم کر کھیلنے ہی نہیں دیا اور اسٹریٹ سیٹ سے ہرایا۔ ان کی جیت کا اسکور 6-3 ، 3-6 ، 6-1 سے رہا۔ سیمی فائنل میں فیڈرر کا مقابلہ امریکہ کے جیک سو سے ہوگا۔
ہندوستانی آرم ریسلرس کو
پاکستانی ویزے جاری
اسلام آباد۔31 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) دوسری ہند ۔ پاک آرم ریسلنگ چیمپئن شپ کیلئے 17 رکنی ہندوستانی دستے کو پاکستان کے ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ پاکستان آرم ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری قیصر خان نے بتایا کہ ہند و پاک آرم ریسلنگ چیمپئن شپ 6 تا 8 نومبر لاہور کے ایوان اقبال میں منعقد ہو گی جس میں مردو خواتین کے مقابلے ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT