Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / سوئس بینک کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر طلبی

سوئس بینک کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر طلبی

نئی دہلی ۔17جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 76سالہ تاجر کو کالے دھن مقدمہ کے سلسلہ میں دہلی کی ایک عدالت نے اپنے اجلاس پر طلب کیا ۔ مبینہ طور پر انہوں نے ٹیکس سے بچنے کی کوشش کی تھی اور سوئس بینک کھاتے کی گذشتہ دو مالی سال سے تفصیلات پیش کرنے سے گریز کیا تھا ۔ ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ پریتم سنگھ نے دوعلحدہ شکایات کا نوٹ لیتے ہوئے کرشن لال مدھوک کو اپنے اجلاس پر طلب کرلیا ۔شکایت کنندوں نے دفعات 276C(1) اور 277کے تحت شکایت درج کروائی تھی کہ مدھوک نے 2006-07 اور 2007-08میں تفصیلات پیش نہیں کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT