Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سوئمنگ پول میں تیراکی کے دوران کمسن فوت

سوئمنگ پول میں تیراکی کے دوران کمسن فوت

حیدرآباد /8 جون ( سیاست نیوز ) ضلع محبوب نگر کے کتور منڈل نزد درگاہ جہانگیر پیراں ؒمیں واقع مہاراجہ ریسورٹس کے سوئمنگ پول میں ایک کمسن کی تیراکی کے دوران موت واقع ہونے پر ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب زینب بنت عامر زوجہ سلمان بن سعید الجابری ساکن سنکیشور بازار سعیدآباد نے پولیس میں شکایت درج کروائی جس میں یہ بتایا گیاکہ 9 مئی کو مہاراجہ ریسورٹ کے سوئمنگ پول میں ان کا چار سالہ لڑکا عود بن سلمان الجابری سوئمنگ پول میں انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب غرقاب ہوگیا ۔ اس واقع کے بعد کمسن بچے کو شاد نگر سرکاری ہاسپٹل منتقل کیاگیا تھا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا اور بچے کی تدفین عمل میں آئی تھی ۔ کتور پولیس نے لڑکے کے پوسٹ مارٹم کیلئے  مسجد حنفیہ ‘ سنکیشور بازار کے قبرستان پہونچ کر پوسٹ مارٹم کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT