Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / سوئمنگ پول میں موت

سوئمنگ پول میں موت

حیدرآباد /20 جون ( سیاست نیوز ) دنڈیگل کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ فوت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ گوتم جو پیشہ سے خانگی ملازم مادھاپور کے علاقہ میں ایک ہاسٹل میں رہتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گوتم بہادر پلی علاقہ دنڈیگل میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ٹیک مندر کے احاطہ میں واقعہ ایک سوئمنگ پول میں تیراکی کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر سوئمنگ پول میں غرقاب ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT