Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سوئمنگ پول میں نوجوان کی موت

سوئمنگ پول میں نوجوان کی موت

حیدرآباد ۔ 16 اپریل (سیاست نیوز) شاہین نگر کے علاقہ میں ایک نوجوان کی سوئمنگ پول میں مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ سب انسپکٹر پولیس پہاڑی شریف مسٹر نرسنگ راتھوڑ نے بتایا کہ 32 سالہ شیخ سجاد جو یاقوت پورہ علاقہ کے ساکن شیخ چاند کا بیٹا تھا۔ پیشہ سے بیکری اشیاء تیار کرتا تھا۔ شاہین نگر میں اپنے چاچا کے پاس رہتا تھا۔ کل دوپہر وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شاہین نگر مرکز کے قریب واقع سوئمنگ پول تیراکی کی غرض سے گیا تھا، جہاں وہ مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا۔ تاہم فوری طور پر سوئمنگ پول کے کوچ اور اس کے ساتھیوں نے ہاسپٹل منتقل کرنا چاہا لیکن راستہ میں ہی وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پہاڑی شریف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT