Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / سوئٹزرلینڈ 1500 مہاجرین کو پناہ دے گا

سوئٹزرلینڈ 1500 مہاجرین کو پناہ دے گا

سوئزرلینڈ۔ 19 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سوئس حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے دو برسوں میں کم از کم 1500 شامی مہاجرین کو پناہ دے گی۔ حکومتی اعلان کے مطابق اِن مہاجرین کو قبول کرنے کا مقصد شامی امن مذاکرات کے عمل کو مضبوط کرنا ہے۔ سوئس فیڈرل کونسل کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ صرف ایسے مہاجرین کو پناہ دی جائے گی، جو اٹلی یا یونان میں قائم کیمپوں میں باقاعدہ طور پر رجسٹر ہو چکے ہوں گے۔ رواں برس مارچ میں سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے تین ہزار مہاجرین کو پناہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ فیڈرل کونسل کے بیان میں واضح کیا گیا کہ پندرہ سو مہاجرین کو پناہ دینے کا اعلان مارچ میں کیے گئے ایک فیصلے کا حصہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT