Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / سوائن فلو رخصت، گوبری کنکر پتھر کی وباء

سوائن فلو رخصت، گوبری کنکر پتھر کی وباء

احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ڈاکٹرس کا مشورہ
حیدرآباد 12 فروری (سیاست نیوز) سردی کی لہر ختم ہونے کے ساتھ سوائن فلو پھیلنے کے خطرات کم ہوگئے ہیں لیکن موسم سرما کے اختتام اور گرما کی شروعات کے درمیان موجودہ حالات میں کنکر پتھر یا گوبری کے واقعات ہورہے ہیں چنانچہ فیور ہاسپٹل نلہ کنٹہ پر ہر ہفتہ ایسے چھ کیسیس رجوع ہورہے ہیں۔ بہرحال ڈاکٹرس نے کہاکہ درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ یہ عارضہ ختم ہوجائے گا۔ ڈاکٹرس نے مشورہ دیا ہے کہ گوبری یا کنکر پتھر سے متاثر مریض کو الگ تھلگ رہنا چاہئے کیوں کہ میل جول سے یہ وباء پھیلتی ہے۔ توال، صابن، کھانا پینا سب الگ تھلگ ہونا چاہئے۔ کمسنی میں جن بچوں کو مانع امراض ٹیکے لگائے جاتے ہیں وہ اس مرض سے بالکل محفوظ رہتے ہیں۔ ڈاکٹرس نے کہاکہ حاملہ خواتین اور بچوں کو احتیاط برتنی چاہئے۔ عام طور پر گوبری یا کنکر پتھر کا عارضہ بچوں کو ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT