Friday , April 28 2017
Home / شہر کی خبریں / سوائن فلو سے خاتون کی موت

سوائن فلو سے خاتون کی موت

حیدرآباد 21 فروری (یو این آئی) سوائن فلو سے آج ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی۔ اس طرح جنوری سے اب تک وبائی مرض سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی ہے۔ گاندھی ہاسپٹل میں پرانے شہر کے علاقہ بہادر پورہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کی موت کے بعد حکام نے سوائن فلو کی روک تھام کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سوائن فلو کے کیسیس کافی تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور اب تک 500 افراد متاثرہ پائے گئے۔ ڈاکٹرس نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ سوائن فلو کی علامات کو نظرانداز نہ کریں اور فوری ہاسپٹل سے رجوع ہوں۔ اِس کے علاوہ عوام کو احتیاط برتنے کا بھی مشورہ دیا گیا۔ ڈاکٹرس کے مطابق سردی کی لہر میں اضافہ کے سبب سوائن فلو کے کیسیس بڑھ رہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT