Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / سوائن فلو سے متاثرہ بی جے پی رکن اسمبلی فوت

سوائن فلو سے متاثرہ بی جے پی رکن اسمبلی فوت

جئے پور 28 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے ضلع بھلواڑہ میں منڈل گڑھ کی بی جے پی رکن اسمبلی کیرتی کماری آج شہر کے ایک خانگی اسپتال میں سوائن فلو کے سبب فوت ہوگئی۔ فورٹس ہاسپٹل کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شریکانت سوامی نے کہاکہ 50 سالہ ایم ایل اے کو سرکاری ایس ایم ایس ہاسپٹل سے گزشتہ روز فورٹس ہاسپٹل کو منتقل کیا گیا کیونکہ سوائن فلو کے باعث اُنھیں سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی۔ اُن کا آج صبح دیہانت ہوا۔ کیرتی کماری راجستھان اسمبلی کی کمیٹیوں اور پارٹی کے اندرون مختلف عہدوں پر فائز رہی تھیں۔ اُن کا تعلق راجستھان کی رائل بیجولیا فیملی سے تھا۔ چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے نے اُن کے دیہانت پر تعزیت ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT