Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سوائن فلو سے 12 افراد فوت

سوائن فلو سے 12 افراد فوت

حیدرآباد 3 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں یکم اگسٹ تا 2 نومبر سوائن فلو کے سبب تقریباً 12 افراد فوت ہوگئے۔ سوائن فلو پر حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اس مدت کے دوران 2782 نمونوں کے معائنے کئے گئے جن کے منجملہ 480 مثبت پائے گئے۔ گزشتہ روز 87 نمونوں کے معائنے کئے گئے جن میں 21 مثبت پائے گئے۔ سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ تمام دواخانوں میں ادویات کا خاطر خواہ ذخیرہ دستیاب ہے۔ علاوہ ازیں معائنوں کے آلات و اوزار بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ ادارہ برائے متعدی امراض کی جانب سے خانگی دواخانوں سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے مفت معائنے کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT