Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / سوائن فلو کی پہلی علامات پر ہاسپٹل سے رجوع ہونے شہریوں کو مشورہ

سوائن فلو کی پہلی علامات پر ہاسپٹل سے رجوع ہونے شہریوں کو مشورہ

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : محکمہ صحت نے بتایا کہ 6 مارچ کو سوائن فلو وائرس کے لیے 164 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 27 کسیس مثبت پائے گئے تاہم تاحال کسی موت کی اطلاع نہیں ہے ۔ اسپیشل چیف سکریٹری میڈیکل اینڈ ہیلت ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ شہریوں کو اس سلسلہ میں احتیاطی اقدامات کرنا ہوگا ۔ جیسے سوائن فلو کی پہلی علامات جیسے تیز بخار ، کھانسی ، چھینک اور جسم درد ہونے پر ہاسپٹل سے رجوع ہوں انہوں نے شہریوں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ ہجوم والے مقامات پر جانے سے اجتناب کریں اور بار بار ان کے ہاتھوں کو صاف کریں ۔ انہوں نے تمام ہاسپٹلس کو مشورہ دیا سوائن فلو کے مشتبہ مریضوں کا فوری معائنہ کریں اور شبہ کی صورت میں انہیں ہاسپٹل میں شریک کر کے فوری ان کا علاج شروع کریں اور نمونے آئی پی ایم کو روانہ کریں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT