Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سوائن فلو کے واقعات میں اضافہ پر اظہار تشویش

سوائن فلو کے واقعات میں اضافہ پر اظہار تشویش

حیدرآباد ۔ 15 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : مومنٹ فار ایجوکیشن اینڈ اکنامک تلنگانہ ( میٹ ) نے دونوں شہروں میں سوائن فلو کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے جنگی خطوط پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ عام طور پر بارش کے دنوں میں کچرے کے انبار شہر میں چاروں طرف پھیلے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ میٹ کے عہدیداروں سید علی الدین احمد ، اسد ، جناب سید امیر محمد امجد کے علاوہ سید حمید الدین احمد محمود نے کہا کہ سوائن فلو کے پھیلنے کے خدشات میں زیادہ تر تعلیمی اداروں اور طلباء وطالبات کے اس سے متاثر ہونے کے امکانات رہتے ہیں اور جاریہ موسم کی بارش سے مزید وائیرل فیور کے پھیلنے کے بھی امکانات ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ دیگر وبائی امراض ہیضہ ، موسمی کھانسی ، گلے کی خراش ، سردی ، زکام ، نزلہ ، بخار کے اندیشہ بڑھ گئے ہیں ۔ اس لیے لازمی طور پر قبل از قبل اقدامات لازمی ہیں ۔ محکمہ ہیلت کو اس جانب خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی ساتھ حکومت کو سرکاری ہاسپٹلوں میں درکار سہولیات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس خصوص میں پرائیوٹ ہاسپٹلوں کے انتظامیہ کو بھی متحرک کیا جاسکتا ہے تاکہ موثر انداز میں احتیاطی تدابیر اور اقدامات کیے جاسکیں ۔

TOPPOPULARRECENT