Saturday , April 29 2017
Home / شہر کی خبریں / سوائن فلو کے 12 نئے کیس

سوائن فلو کے 12 نئے کیس

حیدرآباد 18 اپریل (پی ٹی آئی) تلنگانہ میں سوائن فلو اور اِس سے متعلق پیچیدگیوں کے سبب گزشتہ سال اگسٹ سے اب تک 22 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ ریاستی حکومت نے H1N1 بلیٹن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اگسٹ سے 17 اپریل تک 9614 نمونوں کی جانچ کی گئی اور اِن میں 1370 سوائن فلو سے متاثرہ پائے گئے۔ بلیٹن میں بتایا گیا کہ کل بھی 51 نمونوں کی جانچ کی گئی اور 10 مثبت کیسیس سامنے آئے۔ تاہم اِن میں کسی کی موت واقع نہیں ہوئی۔ سوائن فلو سے نمٹنے کے لئے ریاست کے مختلف سرکاری ہاسپٹلس میں ادویات اور طبی معائنوں کے لئے خصوصی کٹس کی خاطر خواہ مقدار موجود ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT