Saturday , March 25 2017
Home / شہر کی خبریں / سوائپنگ مشینوں سے بینک چارجس کی وصولی پر تاجرین کا اعتراض

سوائپنگ مشینوں سے بینک چارجس کی وصولی پر تاجرین کا اعتراض

حیدرآباد3دسمبر(یواین آئی)سوائپنگ مشینوں کے ذریعہ کی جانے والی معاملتوں پر بینکوں کی جانب سے تاجرین سے چارجس کی وصولی پر تاجرین نے اعتراض کیا ہے ۔ ان تاجرین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک منی کے نام پر یہ چارجس وصول کئے جارہے ہیں جن کو فوری منسوخ کرناچاہئے ۔ نوٹوں کی منسوخی کے بعد سوائپنگ مشینوں کے استعمال میں اضافہ ہوگیا تھا تاہم چارجس کی وصولی پر ان تاجروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جو بھی کاروبار ان مشینوں کے ذریعہ کیا جارہا ہے اس پر بینکس تین فیصد چارجس وصول کررہے ہیں۔ آندھراپردیش کے ضلع مغربی گوداوری کے ایلورو میں بینک عہدیداروں کی میٹنگ میں اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سوائپنگ مشینوں کی مرمت کیلئے چارجس اور دیگر بات چیت کی گئی ۔ تاجرین نے ان چارجس کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT