Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سوائین فلو سے ایک نوجوان فوت

سوائین فلو سے ایک نوجوان فوت

حیدرآباد 31 جولائی ( آئی این این ) سوائین فلو سے آج شہر میں ایک اور شخص کی موت واقع ہوگئی ۔ کہا گیا ہے کہ یہ موت گاندھی ہاسپٹل میں ہوئی ۔ ذرائع کے بموجب کاما ریڈی سے تعلق رکھنے والا 16 سالہ مہیش 16 جولائی کو گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا ۔ اس کی اتوار کی رات موت ہوگئی ۔ مزید تین مریضوں کا سوائین فلو عارضہ کا گاندھی ہاسپٹل میں علاج چل رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT