Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / سوامی اسیمانند کی ضمانت پر عمر عبداللہ کا اعتراض

سوامی اسیمانند کی ضمانت پر عمر عبداللہ کا اعتراض

سرینگر۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے آج دھماکہ مقدمہ میں سوامی اسیمانند کی ضمانت پر رہائی کا جواز طلب کیا جو سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ مقدمہ کے ملزم ہیں اور ان پر فرد جرم بھی عائد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمانت پر یہ رہائی پاکستان میں ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت پر رہائی سے کیسے مختلف ہے۔ این آئی اے نے کل فیصلہ کیا تھا کہ اسیمانند کی ضمانت پر رہائی کی مخالفت نہیں کی جائے گی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ ہری بھائی پارتھی بھائی چودھری نے ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے این آئی اے کو ضمانت کی مخالفت کی اجازت نہیں دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT