Sunday , July 23 2017
Home / Top Stories / سوامی اوم کا نیا تماشہ‘ عورت کے ساتھ بدسلوکی کامقدمہ درج

سوامی اوم کا نیا تماشہ‘ عورت کے ساتھ بدسلوکی کامقدمہ درج

نئی دہلی: اتوار کے روزپولیس نے بتایا کہ ’بگ باس‘ کے سابق شراکت دار سوامی اوم اور اس کے ساتھیوں پر ایک عورت نے الزام لگایاہے کہ مذکورہ لوگوں نے اس کے ساتھ بدسلوکی اور زیب تن لباس پھاڑ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ائی پی ایسٹیٹ پولیس اسٹیشن میں مذکورہ شکایت پر ایک مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ متاثرہ کی جانب سے داخل کردہ شکایت کے مطابق ‘ سوامی اور اسکا ساتھی سنتوش آنند نے7فبروری کو شکایت کردہ کا زیب لباس پھاڑ دیا۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ نے شکایت میں کہاہے کہ مذکورہ دونوں لوگوں نے راج گھاٹ علاقے میں نہ صرف اس پر حملہ کیابلکہ اس کا لباس بھی پھاڑ دیا اور عوامی مقام پر عورت کی بے عزتی بھی کی تھی۔

ایک سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ ’’ شکایت پر عمل کرتے ہوئے ائی پی سی کی دفعہ354کے تحت سوامی اور اس کے ساتھی کے ایک خلاف ایک مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

متاثرہ پیر کے روزمجسٹریٹ کے روبرو اپنا بیان قلمبند کروائے گی۔ پولیس ملزم کے خلاف موثرکاروائی کریگی ‘‘۔افیسر نے کہاکہ دونوں لوگ کے ماضی میں بھی تنازعات تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT