Friday , April 28 2017
Home / Top Stories / سوامی اوم کی’’ بگ باس ‘‘پر تنقید‘ میزبان سلمان خان کو ائی ایس ائی کا ایجنٹ قراردیا

سوامی اوم کی’’ بگ باس ‘‘پر تنقید‘ میزبان سلمان خان کو ائی ایس ائی کا ایجنٹ قراردیا

نئی دہلی: سوامی اوم نے بگ باس سیزن دس کے میزبان سلمان خان پر سنگین الزامات لگائے اور انہیں ائی ایس ائی کا ایجنٹ قراردیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سوامی اوم نے سلمان خان کو انڈین سیاست دانوں ‘سونیاگاندھی کے کٹھ پتلی قراردیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ سلمان خان مخالف ملک ہے اور ائی ایس ائی کا ایجنٹ بھی ہے۔

انہوں نے اس بات کا بھی دعوی کیا ہے کہ سلمان نے ان کے کھانے میں ڈرگس ملائے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیاجارہا ہے کہ سلمان خان نے سوامی کو شو سے باہر نکالنے کے لئے چیانل کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کی ستائش کی۔

باوثوق ذرائع سے ڈی این اے میں کہاگیا ہے ’’ سلمان خان نہیں چاہتے تھے کہ سوامی اوم اور پرینکا جگا کو شو میں رکھا جائے اسی وجہہ سے کلرس کے گرینڈ فینالے میں سوامی اور ن ہی جگا کو بلایا جائے گا جو جنوری میں آخر میں منعقد ہوگا‘‘

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT