Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / سوتیلے بھائی اور بہن میں تعلقات قتل کی اہم وجہ

سوتیلے بھائی اور بہن میں تعلقات قتل کی اہم وجہ

ڈھائی سال تک جرم کو پوشیدہ رکھنا سخت ذہنیت کا ثبوت : عدالت
ممبئی ۔ 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شینابورا قتل کی کئی محرکات کے علاوہ سوتیلے بھائی اور بہن کے مابین تعلقات کو اس لڑکی کے قتل کی وجہ کے طور پر ممبئی کی ایک عدالت میں بیان کیا گیا ہے۔ اندرانی مکرجی اپنے تیسرے شوہر پیٹرمکرجی کی دوسری بیوی تھی۔ اندرانی اپنی بیٹی شینابورا، کو وہ اپنی بیٹی کے بجائے بہن ظاہر کیا کرتی تھی کہ اس دوران پیٹر کی پہلی بیوی سے پیدا ہوئے راہول اور اندرانی کے پہلے شوہر سے پیدا ہوئی شینا کے درمیان محبت اور اسکے بعد باضابطہ رسم منگنی بھی ہوچکی تھی اور دونوں بہت جلد شادی کرنے والے تھے۔ مجسٹریٹ مہیش آر ناتھ نے اس تاثر کا اظہار کیا کہ تحقیقات کے دوران دستیاب ریکارڈ اور استغاثہ کے مطابق شینابورا قتل کی دو اہم محرکات تھیں۔ ایک سوتیلے بھائی بہن کے تعلقات اور مالیاتی معاملتیں ہیں۔ مجسٹریٹ نے یہ بھی کہا کہ اس سنسنی قتل کیس میں ملزمین کا رویہ بھی ایک کلیدی رول رکھتا ہے۔ عدالت نے اپنے احکام میں جس کی نقل آج پیٹر کے وکلاء کوشل مور اور شری کانت سون کھاوڈے کو بھی دی گئیں،

یہ کہا گیا ہیکہ ’’یہ بات بھی غور طلب اور حیرت انگیز ہے کہ ماں (اندرانی مکرجی) کے ہاتھوں بیٹی (شینا بورا) کے قتل کا الزام ہے، جس کے باوجود ڈھائی سال تک اس حقیقت کا انکشاف نہیں کیا گیا۔ ڈھائی سال تک جرم کو پوشیدہ رکھنا بذات خود ملزم کی سخت ذہنیت ظاہر کرتا ہے‘‘۔ عدالت نے یہ تاثر دیا کہ کسی عام آدمی کا رویہ نہیں ہوسکتا وہ کہیں نہ کہیں ٹوٹ ہی جاتا ہے اور راز کا افشاء کردیتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ’’اس پر یہ کہ باپ (پیٹر) قتل کے بعد بھی اپنے بیٹے راہول سے کہتا رہا کہ (متوفی) لڑکی زندہ اس رویہ سے بھی ایک سخت ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے۔ اندرانی کو ابتدائی کالج تعلیم کے دوران ایک مرد ساتھی سنتوش داس سے ایک لڑکا اور بعد میں اور لڑکی پیدا ہوئی تھی۔ بعدازاں اس نے سنجیوکھنہ سے شادی کی تھی جس سے دوسری بیٹی ودھی پیدا ہوئی۔ تاہم پیٹر سے شادی کے بعد اس کو کوئی اولاد نہیں ہوئی تھی۔ چارج شیٹ کے مطابق اندرانی نے اپنے منجھلے شوہر کھنہ اور ڈرائیور شیام ور رائے کی مدد سے اپریل 2012ء میں اپنی 24 سالہ بیٹی شینا کا قتل کیا تھا جو ایک کارپوریٹ ادارہ میں کلیدی عہدہ پر فائز تھی۔

TOPPOPULARRECENT