Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سوجنا انڈسٹری میں ایک شخص فوت اور ایک شدید زخمی

سوجنا انڈسٹری میں ایک شخص فوت اور ایک شدید زخمی

شادنگر /18 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر کے قریب واقع سوجنا میٹل پروڈکٹ یونٹ 5 انڈسٹری میں ایک ملازم کی موت واقع ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق سوجنا میٹل انڈسٹری میں مشنری کا کام کرنے والا ملازم ستیش کمار عمر 30 سال فیکٹری میں موجود فارنس سے نعش دستیاب ہوئی اور ایک شخص زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ سوجنا انڈٹری کے ذمہ داراوں کے بیان کے مطابق ستیش کمار نے فارنس میں کود کر خودکشی کی ہے ۔ باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع کے بموجب ایک دن قبل مزدوروں کے درمیان کسی بھی کو لیکر لفظی بجٹ و تکرار ہوئی ۔ انڈسٹری کے ذمہ داروں اور مزدوروں کے علحدہ علحدہ بیان کے متعلق شادنگر پولیس ایس آئی سرینواس تحقیقات کر رہے ہیں ۔ کمپنی کے ذمہ داروں کی شکایت پر فیاکٹرس انسپکٹر راج گوپال نے کمپنی کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے حقائق کا پتہ لگانے کی کوشش کی ۔ فارنس میں ستیش کمار کی نعش پوری طرح جل کر خاک ہوگئی ۔ سی آئی ٹی یو راجو اور پربھاکر نے ستیش کمار کی موت کی مکمل تحقیقات کرنے اور اس کے افراد خاندان کو دس لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کامطالبہ کیا ۔ آیا اس بات کا واضح طور پر علم نہیں ہوسکا کہ آحر یہ خودکشی تھی یا پھر کوئی دشمنی ۔ اس بات کا پتہ لگانے کیلئے شادنگر پولیس کیس درجہ راجسٹرار کے مصروف تحقیقات کر رہی ہے اور زخمی اشوک کو ابتدائی علاج کروایا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT