Saturday , September 23 2017
Home / خواتین کا صفحہ / سوجی کی کھیر

سوجی کی کھیر

سوجی کو ایک کپ پانی میں بھگوکر تین تا چار گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ ایک دیگچی میں تیل میں الائچیاں ڈال کر کڑکڑائیں۔ دیگچی میں دو کپ پانی ڈالیں۔
اجزا:  سوجی ایک کپ، دودھ ایک لیٹر، کھویا آدھا کپ، چینی دو کپ، کارن فلور دو کھانے کے چمچے۔ چھوٹی الائچی پانچ عدد، تیل ایک کھانے کا چمچہ۔ بادام، پستہ اور پانی حسب ضرورت ۔
ترکیب: سوجی کو ایک کپ پانی میں بھگوکر تین تا چار گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ ایک دیگچی میں تیل میں الائچیاں ڈال کر کڑکڑائیں۔ دیگچی میں دو کپ پانی ڈالیں، جب پانی گرم ہوجائے تو اس میں پانی میں مکس کیا ہوا کارن فلور ڈال کر چمچہ چلاتی رہیں۔ جب گاڑھا ہوجائے تو اس میں سوجی ڈال کر کچھ دیر چمچہ چلاتی رہیں۔ اس کے بعد اس میں دودھ اور چینی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ جب دودھ خشک ہوجائے تو اسے اُتارلیں۔ کٹے ہوئے پستے اور بادام سے سجاوٹ کریں۔

TOPPOPULARRECENT