Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سود اور چھٹیاں چلانے والوں کے خلاف کارروائی

سود اور چھٹیاں چلانے والوں کے خلاف کارروائی

تین افراد گرفتار ، ملکاجگری اسپیشل آپریشن پولیس ٹیم کا دھاوا
حیدرآباد /11 ستمبر ( سیاست نیوز ) ملکاجگیری اسپیشل آپریشن ٹیم نے خانگی فینانسر اور غیر قانونی طور پر چلائے جارہے سود اور چھٹیوں کے کاروبار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ایس او ٹی نے جواہر نگر اور میڑپلی پولیس حدود میں یہ کارروجائی انجام دی گئی ۔ پولیس کے مطابق 70 سالہ ایم بالاریڈی ساکن دمائی گوڑہ 50 سالہ بی جنگاریڈی ساکن پروتا پور میڑپلی اور 49 سالہ سی نرسمہا ریڈی ساکن پروتاپور میڑپلی کو گرفتار کرلیا ۔ بال ریڈی نامی شخص لکشمی گناپتی چٹی کے نام سے کاروبار کر رہا تھا اور کثیر تعداد میں شرح سود حاصل کر رہا تھا ۔ اس کے علاوہ غیر قانونی طور پر 5 تا 25 لاکھ روپئے کی چٹیاں کمیشن کی بنیاد پر چلا رہا تھا ۔ پولیس نے دوسری کارروائی میں جو میڑپلی حدود میں انجام دی گئی ۔ سی جاناریڈی اور نرسمہا ریڈئ کو گرفتار کرلیا ۔ یہ لوگ ڈبل فینانس کا کاروبار بڑی مقدار میں شرح سود عائد کرتے ہوئے کر رہے تھے اور ان کے پاس کسی قسم کی کوئی اجازت نہیں تھی ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے بڑی مقدار میں سامان دستاویزات اور چیک بکس ضبط کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT