Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / سورت میں زہریلی شراب سے 9 اموات

سورت میں زہریلی شراب سے 9 اموات

سورت ۔ 9 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): ضلع سورت کے موضع وادیلی میں کشیدہ شراب کے استعمال سے گذشتہ 3 یوم میں کم از کم 9 افراد فوت ہوگئے ہیں ۔ جس کے بعد پولیس اور ضلع انتظامیہ نے تحقیقات کردی ہے اس سانحہ پر ضلع کلکٹر سورت مسٹر مہندرا پٹیل نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ آفیسر اور ماتحت اسٹاف کو ہدایت دی ہے کہ مذکورہ گاؤں کا دورہ کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ موضع وادیلی میں گذشتہ 3 یوم کے دوران کم از کم 9 افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔ گو کہ یہ اموات ، کشیدہ شراب کے استعمال سے ہونے کا شبہ ہے لیکن ابتدائی طبی رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ میتھل جیسے زہریلی شئے کی وجہ سے یہ اموات ہوئی ہیں ۔ تاہم اصل وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے خون کے نمونے فارنسک لیاب روانہ کردئیے گئے ہیں ۔ دریں اثناء پولیس سپرنٹنڈنٹ سورت مسٹر میورسنہا چواڈا کی زیر قیادت ایک ٹیم بغرض تحقیقات جائے وقوع پہنچ گئی ہے اور ناجائز شراب کی تیاری اور فروخت کے ٹھکانوں کا پتہ چلانے کے لیے پورے علاقہ میں تلاشی لی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کل تک تصویر واضح ہوجائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT