Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / سورج کے مغرب سے طلوع ہونے کے امکانات

سورج کے مغرب سے طلوع ہونے کے امکانات

:  قیامت کی نشانی  :

امریکی سائنسی ادارہ ناسا نے بھی توثیق کی
واشنگٹن ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) ماہرین فلکیات کا کہنا ہیکہ سیارہ مریخ کی رفتار میں بتدریج کمی ہورہی ہے اور یہ اپنے مشرق کی طرف آہستہ آہستہ پیشرفت کررہا ہے۔ اس تبدیلی کو گذشتہ دو تین ہفتوں سے ماہرین فلکیات نوٹ کرتے آرہے ہیں۔ جولائی میں مریخ کی رفتار میں تبدیلی دیکھی گئی اور یہی بات گذشتہ سال کے ماہ اگست اور ستمبر میں بھی دیکھی گئی تھی۔ ناسا  نے بھی اس بات کی توثیق کی ہیکہ اب مریخ کی رفتار اثرانداز ہونے پر سورج پر بھی اس کا راست اثر ہوگا اور وہ بجائے مشرق کے مغرب سے طلوع ہوگا جس کی ہمارے نبی کریم ﷺ نے بھی پیشن گوئی کی تھی کہ قیامت کے آثاروں میں سے ایک آثار یہ بھی ہیکہ سورج مغرب سے طلوع ہوگا۔ یہ انتباہ دراصل ان گنہگاروں کیلئے ہے جو اس وقت لہو و لعب میں مبتلا ہیں۔ جب دنیا میں موسم بدل سکتے ہیں یعنی گرمی میں بارش، بارش میں گرمی، سردی میں گرمی ۔ جسے ہم آج کل دیکھتے بھی ہیں تو پھر سورج مغرب سے کیوں نہیں نکل سکتا۔ قیامت کے روز تو سورج زمین پر آجائے گا تو پھر مغرب سے طلوع کرنا اللہ تعالیٰ کیلئے کیا بڑی بات ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT