Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سوریاپیٹ میں سی سی روڈ کے کاموں کا افتتاح

سوریاپیٹ میں سی سی روڈ کے کاموں کا افتتاح

سوریاپیٹ /9 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر امداد باہمی برقی توانائی و رکن اسمبلی سوریا پیٹ مسٹر جی جگدیش ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت اپنے انتخابی منشور میں شامل ہر وعدہ کو یکے بعد دیگر نے پورا کر رہی ہے ۔ حکومت نے موسم گرما میں آبی بحران سے نمٹنے کیلئے اور کسانوں کو بلا وقفہ برقی کی سربراہی کو یقینی بنانے کیلئے ایک جامع منصوبہ کو تیار کیا ہے ۔ حکومت مذکورہ منصوبہ کے تحت عوام کو مکمل انصاف دلانے کی پابند ہے ۔ وہ کل شام سوریاپیٹ موسی کنال کے قریب 2.5 کروڑ کی لاگت سے واسائی گوڑم تا ہائی وے 9 تک تعمیر ہونے والے سی سی روڈ کے تعمیری کاموں کا آغاز کرنے کے بعد منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ دریں اثناء وزیر برقی امداد باہمی جگدیش ریڈی نبے سوریا پیٹ کے بلدی ویلفیر شانتی نگر وجئے کالونی گری نگر کا دورہ کیا ۔ انہوں نے اپنے دورہ کے موقع پر درپیش عوامی مسائل کی سماعت کی اور خواتین سے ملاقات کریت ہوئے ان کے حالات دریافت کئے ۔ اس موقع پر صدر منڈل پریشد مسٹر جی یادو ، میونسپل چیرمین گنڈوواتی نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر صدر ٹاون سرینواس گوڑ ، گنگاریڈی ، جی پرکاش ، وائی وینکٹیشور راؤ اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT