Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سوریاپیٹ میں پلس پولیو پروگرام کا انعقاد

سوریاپیٹ میں پلس پولیو پروگرام کا انعقاد

سویاپیٹ /19 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سوریا پیٹ میں ہزاروں بچوں نے پلس پولیو خوراک کا استفادہ کیا ۔ ہیلت انتظامیہ نے سرکاری ہاسپٹل کے بشمول آنگن واڑی مدارس میں اور بلدی حلقہ جات کے علحدہ علحدہ سرکاری اسکولوں میں ہمیشہ کی طرح پلس پولیو کا اہتمام کیا ۔ یہ پہلا موقع تھاکہ عوام میں جوش و خروش دیکھا گیا ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بلدی حکام محکمہ ہیلت کے اعلی عہدیداروں نے شعور بیداری مہم کے ذریعہ پلس پولیو کے ذریعہ ہونے والے فوائد سے عوام کو واقف کراتے ہوئے شعور بیدار کیا ۔ اس مہم سے پولیو سنٹرس پر خواتین کی قطاریں دیکھی گئیں ۔ سپرنٹنڈنٹ ایریا ہاسپٹل و میڈیکل آفیسر نے پلس پولیس کے کامیاب ہونے پر عوام سے اظہار تشکر کیا ۔

TOPPOPULARRECENT