Wednesday , September 20 2017
Home / پاکستان / سوزین رائس کا آج دورۂ پاکستان

سوزین رائس کا آج دورۂ پاکستان

اسلام آباد ، 29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی قومی سلامتی مشیر سوزین رائس کا کل پاکستان کو دن بھر طویل دورہ متوقع ہے تاکہ مختلف باہمی اور علاقائی مسائل پر گفت و شنید کی جائے، عہدیداروں نے آج یہاں یہ بات کہی۔ رائس توقع ہے وزیراعظم نواز شریف سے مختلف مسائل پر اہم بات چیت منعقد کریں گی۔ نواز شریف کا اکٹوبر میں سفر امریکہ بھی اس بات چیت کا حصہ رہے گا۔ رائس فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف سے بھی ملیں گی۔
پاکستان میں داعش پر امتناع
اسلام آباد۔ 29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) دہشت گرد گروپ پر امتناع عائد کردیا ہے جس نے ملک شام اور عراق کے وسیع علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے حالانکہ پاکستان اپنے ملک میں آئی ایس کی موجودگی کی تردید کرتا رہا ہے۔ وزارت داخلہ کے عہدیدار نے بتایا کہ آئی ایس یا داعش پر پاکستان میں امتناع عائد کیا جارہا ہے۔ دفتر خارجہ کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا گیا جو حکومت پاکستان کو اس بین الاقوامی دہشت گرد گروپ کے بارے میں اطلاعات فراہم کرتی رہتی ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی اس پر امتناع عائد کیا ہے۔ پاکستان میں داعش کی تائید میں بیانرس اور پرچم کم و بیش دکھائی دیتے رہے ہیں لیکن حکومت نے اندرون ملک اس تنظیم کی موجودگی کو مسترد کردیا تھا، تاہم آج عہدیدار نے کہا کہ اس تنظیم کو ایک امکانی اندیشہ تصور کیا جارہا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس تنظیم نے پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں اپنے قدم جمالئے ہیں۔ طالبان کے بعض سرکردہ دہشت گرد گزشتہ سال داعش میں شامل ہوگئے اور افغانستان میں یہ گروپ طالبان کے ساتھ محاذ آرائی میں مصروف ہے۔ طالبان رہنما ملا محمد عمر کی موت کی وجہ تنظیم داعش افغانستان میں زیادہ طاقتور ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT