Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / سوشلسٹ تحریک کے روح رواں لوہیا کو نتیش کا خراج عقیدت

سوشلسٹ تحریک کے روح رواں لوہیا کو نتیش کا خراج عقیدت

پٹنہ۔12اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)سوشلسٹ تحریک کے روح رواں ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی برسی کے موقع پر وزیراعلی نتیش کمار نے آج انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔دارالحکومت کے کنکڑ باغ میں واقع لوہیا باغ میں منعقد سرکاری تقریب میں وزیر اعلی مسٹر کمار نے ڈاکٹر لوہیا کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر سڑک کی تعمیر کے وزیر نند کشور یادو،وزیرتعلیم کرشن نندن پرساد ورما،رکن اسمبلی شیام رجک،رکن اسمبلی ارون کمار سنہا،بہار اسٹیٹ سٹیزین کونسل کے سابق جنرل سکریٹری چھوٹو سنگھ سمیت دیگر لوگوں نے ڈاکٹر لوہیا کے مجسمہ پر خراج عقیدت پیش کی۔اس موقع پر اطلاعات و نشریات کے محکمے کے فن کاروں نے بھجن اور محب وطن نغمے گائے ۔

TOPPOPULARRECENT