Sunday , April 23 2017
Home / ہندوستان / سوشیل میڈیا اڈمن خبردار! غلط اطلاع یا افواہیںپھیلانے کی صورت میں قانونی کارروائی

سوشیل میڈیا اڈمن خبردار! غلط اطلاع یا افواہیںپھیلانے کی صورت میں قانونی کارروائی

وارناسی 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) واٹس اپ یا فیس بُک پر کسی گروپ کے اڈمن بننے سے قبل اچھی طرح غور و خوض کرلیجئے کیوں کہ سوشیل میڈیا پر کسی افواہ یا جھوٹی خبر پھیلانے کی صورت میں اڈمن کے خلاف قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی بھی شخص ایک گروپ تشکیل دے سکتا ہے جس میں گروپ ارکان اپنی رائے، تصاویر یا ویڈیوز کا تبادلہ کیا کرتے ہیں۔ سوشیل میڈیا کے بیجا استعمال، فرضی خبریں، تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور نفرت پھیلانے والے ویڈیوز آسانی سے پھیلاتے ہوئے کشیدگی اور فرقہ وارانہ بدامنی کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے۔ چنانچہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ یوگیشور رام مشرا، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس نتن تیواری نے مشترکہ طور پر حکمنامہ جاری کیا ہے کہ اگر سوشیل میڈیا پر کسی طرح کی افواہ، جھوٹی خبر پھیلائی جائے تو گروپ اڈمن کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT