Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / سوشیل میڈیا پر دوستی ، محبت اور شادی کے بعد لڑکی پولیس سے رجوع

سوشیل میڈیا پر دوستی ، محبت اور شادی کے بعد لڑکی پولیس سے رجوع

حیدرآباد /17 نومبر ( سیاست نیوز ) سوشیل نیٹ ورکنگ سائیٹ سے دوستی محبت اور شادی کرنے والی لڑکی آج پولیس سے رجوع ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ وجئے واڑہ علاقہ کے ساکن انیل نے فیس بک پر خود کو انجینئیر ظاہر کرتے ہوئے اس19 سالہ لڑکی سے شادی کی تھی ۔ جو دسویں جماعت ناکام ہے ۔ تقریباً 2 سال تک لڑکی کے ساتھ ازدواجی زندگی بسر کرنے کے بعد انیل اچانک لاپتہ ہوگیا ۔ شوہر کے اچانک غائب ہونے کے بعد لڑکی نے مسئلہ کو پولیس سے رجوع کردیا اور تمام تفصیلات سے پولیس کو واقف کروایا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ آنند بابو عرف انیل نے جو وجئے واڑہ شہر کے قریب ایک گاؤں سے تعلق رکھتا ہے ۔ اس کی پہچان بذریعہ فیس بک ایک 19 سالہ لڑکی سے ہوئی جو کھمم سے تعلق رکھتی ہے ۔ دونوں کی دوستی محبت میں بدل گئی اس دوران لڑکی کو محبت کے جال میں پھانسنے کیلئے انیل نے خود کو انجینئیر ظاہر کیا تھا ۔ دونوں نے شادی کرلی اور شہر حیدرآباد کے علاقہ کرشنا نگر بنجارہ ہلز منتقل ہوگئے ۔ ایک کے بعد دیگر حرکتوں سے لڑکی کو یقین ہوگیا کہ اس کا شوہر اعلی تعلیم یافتہ نہیں ہے ۔ تاہم ایک سے دو مرتبہ حمل گرانے کے بعد اس نے اپنی اصلیت کو ظاہر کردیا ۔ تاہم تیسری مرتبہ سات مہینے میں اس لڑکی نے مرد بچے کو جنم دیا تھا جو فوت ہوگیا ۔ تاہم دو ہفتے گذرنے کے بعد سے انیل اچانک پراصرار طور پر لاپتہ ہوگیا اور فون پر بھی اس سے رابطہ قائم نہ ہوسکا ۔ پولیس کے مطابق خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے آنند کی تلاش شروع کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT