Sunday , May 28 2017
Home / ہندوستان / سوشیل میڈیا پر رام کا قابل اعتراض بیان، بھدرک میں تشدد

سوشیل میڈیا پر رام کا قابل اعتراض بیان، بھدرک میں تشدد

بھدرک (اڈیشہ ) ۔ /6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) قصبہ بھدرک اور پڑوسی علاقوں میں آج امتناعی احکام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تشدد پھوٹ پڑا ۔ جبکہ لارڈ رام کے بارے میں ایک قابل اعتراض بیان سوشیل میڈیا پر شائع ہوا ۔ اس بیان کے سلسلے میں دو افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں ۔ بیان اور تصویر سوشیل میڈیا پر شائع ہونے کے بعد برہم عوام بشمول بعض تنظیموں کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے ۔ دوکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور ٹائر جلاکر سڑکوں کی ناکہ بندی کردی ۔ احتجاجیوں نے پولیس اسٹیشن کے قریب احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ اب صورتحال قابو میں ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT