Friday , March 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سوشیل میڈیا پر پولیس کی 24 گھنٹے سخت نظر

سوشیل میڈیا پر پولیس کی 24 گھنٹے سخت نظر

مذہبی دلآزاری ناقابل برداشت، سالارجنگ میوزیم میں اجلاس، سٹی پولیس کمشنر کا خطاب

حیدرآباد ۔ 19 نومبر (سیاست نیوز) سٹی پولیس کمشنر مسٹر مہندر ریڈی نے کہا کہ شہر کی پولیس کا خصوصی شعبہ 24 گھنٹے سوشیل میڈیا پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور شہر میں کسی بھی قسم کی مذہبی دل آزاری کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کمشنر پولیس آج یہاں سالارجنگ میوزیم میں منعقدہ ایک اجلاس کو مخاطب تھے جس میں آئی ٹی کے ماہرین اور مسلم مذہبی رہنماؤں کے علاوہ سرکردہ علماء مشائخین موجود تھے۔ حالیہ دنوں شہر میں سوشیل میڈیا کے ذریعہ اہانت اسلام کے واقعہ کے بعد سٹی پولیس نے اس اجلاس کا انعقاد کیا اور اپنی کارکردگی سے مذہبی رہنماؤں کو واقف کرواتے ہوئے ساتھ ہی ان سے تعاون کی درخواست کی۔ سٹی پولیس کمشنر نے پولیس کی کارروائی میں  حائل رکاوٹوں اور مسائل کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ سوشیل میڈیا پر کسی بھی قسم کی دلآزاری اور قابل اعتراض مواد کو پھیلانے والا اگر ملک کے کسی بھی حصہ میں ہو اس کو سٹی پولیس اپنی گرفت میں آسانی سے لے سکتی ہے لیکن جو لوگ نفرت انگیز پیامات سوشیل نیٹ ورکنگ سائیٹس پر جاری کررہے ہیں ان کا تعلق بیرون ممالک سے ہے اور ان کی گرفتاری کیلئے ملک کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔ تاہم مرکزی سطح سے اقدامات کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ اس موقع پر اجلاس کو علماء مشائخین نے بھی مخاطب کرتے ہوئے مذہب اسلام کے پیغام کو بیان کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT