Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سومدیو بنکاک اوپن سے خارج

سومدیو بنکاک اوپن سے خارج

بنکاک ، 4 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) سومدیو دیوورمن اے ٹی پی بنکاک اوپن میں تی چین کے خلاف آج یہاں اپنے کوارٹر فائنل میں خوابوں والی شروعات کو ضائع کرتے ہوئے ایونٹ سے خارج ہوگئے۔ سکنڈ سیڈ ہندوستانی نے چھٹے سیڈ تائپی کھلاڑی کو اوپننگ سٹ میں بری طرح مات دی لیکن آخرکار دو گھنٹے اور 22 منٹ تک جدوجہد کے بعد 6-0، 5-7، 3-6 سے ہار گئے۔ سومدیو (90) نے چین کے مقابل دو پوائنٹس زیادہ جیتے مگر ہنوز مقابلہ ہار گئے۔ انھیں اپنی کوارٹر فائنل شرکت پر 1,460 امریکی ڈالر اور 15 پوائنٹس ملے۔

TOPPOPULARRECENT