Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / سومناتھ کیخلاف کارروائی لیفٹننٹ گورنر دہلی پر جلد بازی کا الزام

سومناتھ کیخلاف کارروائی لیفٹننٹ گورنر دہلی پر جلد بازی کا الزام

نئی دہلی ۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے وزیرداخلہ ستیندرجین نے آج الزام عائد کیا کہ لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے 2014ء کے کھڑکی ایکسٹنشن میں آدھی رات کو کئے گئے دھاوے کے مقدمہ میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی کے خلاف استغاثہ کارروائی کی اجازت دینے سے قبل ان کے مشورہ پر غور نہیں کیا۔ جین نے کہا کہ وہ اس مسئلہ کو مجلس وزراء سے رجوع کریں گے۔ ستیندرجین نے کہا کہ لیفٹننٹ گورنر کے دفتر نے محکمہ داخلہ کے مشورہ پر غور کے بغیر کی کارروائی میں پیشقدمی کی ہے۔ انہیں (نجیب جنگ کو) فیصلہ کرنے کی بہت جلدی تھی۔ دہلی کے وزیرداخلہ نے کہا کہ ’’لیفننٹ گورنر نے محکمہ داخلہ کی سفارش پر غور کئے بغیر ہی سومناتھ بھارتی کے خلاف کارروائی کے لئے 3 جولائی کو منظوری دی حالانکہ چیف منسٹر کے دفتر کو 3 اگست کو یہ فائل موصول ہوئی تھی جو بعدازاںمیرے پاس بھیجی گئی اور 5 اگست کو لیفٹننٹ گورنر کے دفتر نے جلد سے جلد اس کی توثیق کرنے کی خواہش کی‘‘۔ جین نے کہا کہ ’’یہ افسوسناک بات ہے کہ استغاثہ کی کارروائی کی منظوری کے لئے لیفٹننٹ گورنر کا دفتر غیرمعمولی جلد بازی اور دلچسپی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ اس دفتر نے یہ بھی کہا ہیکہ اگر دہلی حکومت اس کو منظوری نہیں دے گی تو لیفٹننٹ گورنر کا دفتر اس کو منظوری دیتے ہوئے کارروائی میں پیشرفت کرسکتا ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT