Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / سونا اور چاندی کی قیمت میں کمی

سونا اور چاندی کی قیمت میں کمی

نئی دہلی 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صرافہ بازار میں آج 10 گرام سونے کی قیمت 100 روپئے کمی کے ساتھ 26,360 روپئے تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ عالمی رجحان میں گراوٹ اور جیویلرس اور ریٹیلرس کی جانب سے طلب میں کمی کے باعث گزشتہ 3 ہفتوں میں سونا کی قیمت گھٹ گئی ہے۔ علاوہ ازیں فی کیلو چاندی کی قیمت میں 300 روپئے کی کمی کے ساتھ 34,900 روپئے پہنچ گئی ہے۔

 

کمسن لڑکے کو بورویل سے باہر نکال لیا گیا
فیروز آباد (اترپردیش) 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 2 سالہ لڑکے کو آج 100 فٹ گہرے بورویل سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ علاقہ سرسا گنج کے موضع کھمر پور بیجا میں کمسن لڑکا کش اپنے والد کے کھیت میں کھیلنے کے دوران بورویل میں گر گیا تھا۔ سینئر پولیس اور انتظامیہ کے عہدیداروں کو اس حادثہ کی اطلاع دینے پر اس لڑکے کو بچالیا گیا۔ بعدازاں کش کو ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
فتح آباد ہریانہ میں بھی مویشیوں کے ذبیحہ پر پابندی
فتح آباد (ہریانہ) 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فتح آباد میونسپل کونسل نے بھی جین برادری کے تہوار ’’پریوش پرو‘‘ کے پیش نظر مویشیوں کے ذبیحہ پر پابندی عائد کردی ہے۔ مسالخ کے مالکین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا گیا کہ اس کے احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT