Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سونا مہنگا ، جویلری شاپس سنسان

سونا مہنگا ، جویلری شاپس سنسان

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : سونا مہنگا ہوگیا ، سونے کے دام بڑھتے ہی شادیوں کا سیزن ہونے کے باوجود حیدرآباد شہر میں جویلری شاپس ویران نظر آرہی ہیں ۔ دونوں شہروں میں یہاں وہاں بعض جویلری شاپس پر بمشکل اکادکا خریدار دکھائی دے رہے ہیں ۔ سرکردہ جویلری شاپس کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے گاہک شاپس کا رخ نہیں کررہے ہیں ۔ حالیہ عرصہ میں گولڈ کی قیمتوں میں ایسا اتار چڑھاؤ کبھی نہیں دیکھا گیا کسی دن دام اچانک گر جاتے ہیں تو دوسرے ہی دن قیمت بڑھ جاتی ہے ۔ دوکاندار خود نہیں سمجھ پارہے ہیں کہ سونے کی قیمت میں یہ بار بار اتار چڑھاؤ کیوں ہورہا ہے ۔ جس وقت سونے کے دام کم ہوئے تھے بہت سے لوگ سونے کے سکے خرید کر قیمت میں اضافہ کے منتظر تھے اب اچانک سونے کے دام میں اضافہ سے ایسے افراد سونے کے سکے فروخت کرتے ہوئے فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT