Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / سونا‘ چاندی کی قیمت میں اضافہ کا رجحان برقرار

سونا‘ چاندی کی قیمت میں اضافہ کا رجحان برقرار

حیدرآباد۔14مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سونا چاندی اور زیورات کے بیوپاریوں کی ملک گیر غیر معینہ مدت کی ہڑتال کے باوجود سونے کا کاروبار متاثر نہیں ہے ۔ بالخصوص شادیوں کے موسم کے پیش نظر اس قیمتی دھات کی طلب اور تجارت میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں سونا ‘ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتہ ( 24 قیراط کے )  معیاری سونے کی قیمت فی 10گرام 400روپئے کے اضافہ کے ساتھ 29,550روپئے تک پہنچ گئی ‘ چاندی کی قیمت 750 روپئے کے اضافہ کے ساتھ 37,500 روپئے فی کیلو ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT