Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / سونا کی اسمگلنگ میں ملوث پائیلٹ گرفتار

سونا کی اسمگلنگ میں ملوث پائیلٹ گرفتار

ممبئی،11اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایئرانٹیلجنٹ یونٹ (اے آئی یو) کے افسروں نے ایئرانڈیا کے ایک پائلٹ کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے مبینہ اسمگلنگ کی تقریباً 16 لاکھ روپے کی قیمت کی سونے کی سِل برآمد کی ہے ۔اے آئی یو کے افسروں نے بتایا کہ کل معمول کی جانچ کے دوران پائلٹ کے تھیلے سے 600 گرام سونے کی سل برآمد کی گئی۔ پوچھ تاچھ کے دوران ملزم نے اسمگلنگ کرکے یہ سونا لانے کا اقبال کیا ہے ۔فی الحال ملزم کو ضمانت پر رہا کردیاگیا ہے ۔
چھتیس گڑھ میں ایک نکسلائیٹ ہلاک
رائے پور۔ /11 اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ میں ضلع بستر کے گھنے جنگل میں آج سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ تصادم میں ایک نکسلائیٹ ہلاک ہوگیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ آر این داس نے بتایا کہ مرزدوم پولیس اسٹیشن کے تحت گھنے جنگل میں آج صبح ڈسٹرکٹ ریزرو گروپ اور اسپیشل ٹاسک فورس کی مشترکہ ٹیم تلاشی مہم پر تھی کہ نکسلائیٹس کا آمنا سامنا ہوگیا جس کے ساتھ ہی ماویسٹوں نے فائرنگ شروع کردی۔ تقریباً آدھے گھنٹہ تک فائرنگ کے تبادلہ کے بعد عسکریت پسند فرار ہوگئے۔ انکاؤنٹر کے مقام سے ایک نعش، 15بور کی ایک رائفل اور دیگر اشیاء دستیاب ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیکوریٹی فورس کی فائرنگ میں مزید نکسلائیٹس زخمی ہونے کا اندیشہ ہے کیونکہ جائے وقوع پر خون کے نشانات پائے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT