Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / سونا 30,000 روپئے سے پھر متجاوز چاندی کی قیمت 43,000 سے زائد

سونا 30,000 روپئے سے پھر متجاوز چاندی کی قیمت 43,000 سے زائد

نئی دہلی ، 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سونے کی قیمتیں آج 375 روپئے آگے بڑھ کر دوبارہ 30,000 روپئے کے نشان سے آگے 30,100 روپئے فی 10 گرام تک پہنچ گئیں جو عالمی منڈی میں اُچھال اور مقامی جویلرس کی جانب سے خریداری میں اضافے کا عکاس ہے۔ چاندی کی قیمت بھی 43,000 روپئے کے نشان سے آگے بڑھ کر 400 روپئے کے اضافے پر 43,100 روپئے فی کیلوگرام ہوگئی جو صنعتی یونٹوں اور سکہ سازوں کی جانب سے اس دھات کے حصول میں اضافے کا نتیجہ ہے۔ تاجرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمزوری کے سبب عالمی منڈیوں میں بہتر رجحان کے علاوہ دیسی منڈی میں مقامی جویلرس کی جانب سے خریداری میں اضافہ ہوا ہے جو شادیوں کے سیزن کے سبب ہے۔

TOPPOPULARRECENT