Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / سونا 350 روپے سستا

سونا 350 روپے سستا

نئی دہلی 24اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) فرانس میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج سے بین الاقوامی سطح پر پیلی دھات پر ز بردست دباؤ کی وجہ س دہلی صرافہ بازار میں آج سونا 350 روپے گرکر تقریباًدو ہفتے کی نچلی سطح29650 روپے فی دس گرام پر آ گیا۔سونے کے ساتھ چاندی پر بھی دباؤ ہے ۔ یہ 100 روپے گر کر ایک ماہ کی کم سطح پر 41600 روپے فی کلو گرام فروخت ہوئی۔فرانس میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ایمینیوایل کے کامیاب ہون ے سے سرمایہ کاروں نے محفوظ دھات کا دامن چھوڑ کر اسٹاک مارکیٹ میں پیسہ لگایا جس سے پیلی دھات پر دباؤ بنا ہوا۔ 7 مئی کو ہونے والے دوسرے اور آخری مرحلے کے انتخابات میں مسٹر میکران کی جیت اب یہ طے مانی جارہی ہے ۔ آخری مرحلے میں ان کا مقابلہ دائیں بازو کے رہنما میرین لی پین سے ہوگا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اسٹینڈرڈ 12.50 ڈالر ٹوٹ کر 1271.65 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔تجارت کے دوران ایک وقت یہ دو ہفتے کی نچلی سطح 1265.90 ڈالر فی اونس کے قریب دو ہفتے کی نچلے سطح تکآ گیا تھا۔ جون کا امریکی سونا وعدہ 16.20 ڈالر گرکر 1272.90 ڈالر فی اونس پر تھا۔

TOPPOPULARRECENT