Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سونم ملک کوورلڈ کیڈٹ میں گولڈ میڈل

سونم ملک کوورلڈ کیڈٹ میں گولڈ میڈل

ایتھنس۔8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی خاتون پہلوان سونم ملک نے یہاں جاری عالمی کیڈٹ کشتی مقابلے کے اپنے 56 کلوگرام وزن کے زمرے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے جو رواں ٹورنمنٹ میں ہندوستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے ۔اینو لائیوسیا اولمپک ہال میں چل رہی چمپئن شپ کے چوتھے دن بھی ہندوستانی پہلوانوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھا اور سونم نے ملک کی امیدیں ماند نہیں ہونے دیں۔ خاتون پہلوان نے اپنے 56 کلوگرام وزن میں گولڈن مقابلے میں جاپانی پہلوان سینا ناگا موتو کو 1-3 سے شکست دیتے ہوئے ہندوستان کو اس کا پہلا گولڈ میڈل دلادیا۔ سونم نے سیمی فائنل میں سویڈن کی جوئنسن کو شکست دیکر فائنل میں مقام بنایا تھا۔سونم کے علاوہ ہندوستان کو برونز میڈل بھی حاصل ہوا۔ دیگر خاتون پہلوان نیلم نے اپنے 43 کلوگرام وزن کے زمرے میں رومانیہ کی روکسانا الیکزینڈر کو سخت جد وجہد میں 6۔4 سے شکست دیکر پہلا برونز میڈل جیتا۔ اس سے قبل چمپئن شپ میں مردوں کے گریکو رومن زمرے میں سونو نے 58 کلوگرام میں اور آشو نے 69 کلوگرام گریکو رومن زمرے میں سلور میڈل جیتا ۔ خواتین کے60 کلوگرام کے زمرے میں انشو نے فائنل میں جگہ بناکر سلور میڈل یقینی کرلیا ہے ۔ انشو نے گزشتہ برس جارجیا میں ہوئی کیڈٹ عالمی چمپئن شپ میں برونز میڈل جیتا تھا۔ انہوں نے سیمی فائنل کے اہم مقابلے میں ہنگری کی ایریکا بونگار کو 8۔0 کے بڑے فرق سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔ گولڈ میڈل کے لئے اب ان کے سامنے جاپان کی ناؤمی روئیکے کا چیلنج ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT